کروڑوں انسانوں کے لیے رمضان باعث دعا اور خاندان کے لیے اکٹھےہونے کا وقت ہوتا ہے، لیکن ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جو اپنےگھروں اور عزیزوں سے دور اپنا روزہ کھولنے پر مجبور ہیں۔ سخت معاشی حالات اور مہنگائی میں، انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کو گرم کھانا، صاف پانی اور محفوظ پناہ فراہم کر سکیں۔۔
ہمارے رمضان کی دسترخوان مہم کے ذریعے، آپ کی زکات دنیا بھر کے دور دراز علاقوں میں مہاجرین خاندانوں خاص طور پر مبیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کی زندگیوں میں فرق ڈال سکتی ہے۔
اپنی زکات کو %100 ضمانت اور اعتماد کیساتھ ضرورت مندوں تک پہنچائے۔ – ریفیوجی زکات فنڈ شرعی اصولوں کے مطابق ہے، اور وہ زکات حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ یہاں اپنی زکات کا حساب کریں اور اعتماد کے ساتھ اسے وقف کریں۔ کوئی کٹوتی نہیں، آپ کی %100زکات اہل پناہ گزین اور اندرونی طور پر بے گھر خاندانوں کو نقد یا غیر نقد امداد کے طور پر فراہم کی جائے گی۔
براہ کرم مندرجہ ذیل بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات استعمال کریں۔ ہر کرنسی کے لیے مختلف (IBAN) کو نوٹ کریں۔
منتقلی کی تفصیل کے خانے میں براہ کرم "Zakat MENA" لکھیں، اس کے بعد اپنی زکات کے منزل ملک کا نام شامل کریں (جیسے: اردن، عراق، لبنان، یمن، صومالیہ، نائجیریا، موریتانیہ، بنگلہ دیش، افغانستان، پاکستان، بھارت)۔آپ کی زکوٰۃ مکمل طور پر اہل پناہ گزینوں یا اندرون ملک بے گھر افراد (IDPs) تک مطلوبہ ملک میں پہنچائی جائے گی۔
براہ کرم بینک ٹرانسفر مکمل ہونے کے بعد ہمیں africa@unhcr.org پر مطلع کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ اپنا نام، زکات عطیے کی رقم، رابطہ معلومات اور رہائشی ملک شامل کریں۔ اس سے ہمیں آپ کی زکات کی ادائیگی کو ٹریک کرنے اور مستفید ہونے والے افراد کی تعداد کو اپ ڈیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔
براہ کرم منتقلی کے دوران اپنی رابطہ تفصیلات (ای میل اور فون نمبر) شامل کریں تاکہ ہم آپ کی زکات کی وصولی اور تقسیم کی تصدیق کر سکیں اور آپ سے مناسب طریقے سے رابطہ برقرار رکھ سکیں۔
یو این ایچ سی آر کا پناہ گزین زکات فنڈ سخت نگرانی اور انتظام کے تابع ہے، جو زکات کی وصولی اور تقسیم کے ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔