ڈاکٹر احمد الحداد 2011 سے دبئی کے مفتی اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ ام القریٰ، مکہ، سعودی عرب سے شریعت میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ دبئی کے فتویٰ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور بنیادی طور پر امارات میں اسلامی قانون و احکام کے حوالے سے ضوابط، فتاویٰ اور تمام فیصلوں کے اجرا کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ متعدد فتویٰ اور شریعت بورڈز کے رکن ہیں، بحرین میں AAOIFI کے رکن ہیں اور فقہ کے امور پر متعدد کتابیں لکھ چکے ہیں۔ وہ دبئی کی کالج آف اسلامک اسٹڈیز اور عجمان کی محمد بن زاید یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر بھی ہیں۔
جنوری 2021 میں، ڈاکٹر احمد الحداد عزت ماب نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں یوـاین-ایچ-سی-آر کو مخصوص شرائط کے ساتھ زکوٰۃ نقد یا سامان کی صورت میں تقسیم کرنے کی اجازت دی، خاص طور پر یہ کہ مستحقین کو زکوٰۃ حاصل کرنے کا حق ہونا چاہیے اور وہ تقسیم کردہ نقد یا سامان کے مالک بن جائیں۔