مراکش کے اکابر علما کی کونسل

مراکش کے اکابر علما کی کونسل مراکش میں سب سے اعلیٰ سرکاری مذہبی اتھارٹی ہے، جس میں ایک فتویٰ کونسل بھی شامل ہے۔ ان کے فتویٰ میں مخصوص افراد کو زکوٰۃ دینے کے متعلق بنیادی فرائض کا ذکر کیا گیا ہے جو دیگر فتاویٰ میں ذکر کردہ اصولوں سے ملتے جلتے ہیں۔ اس میں ذکر کیا گیا ہے کہ اصل یہ ہے کہ زکوٰۃ دینے والا شخص خود اسے تقسیم کرے اور اسے اپنے علاقے میں مستحقین کو دیا جائے۔ پھر یہ ذکر کیا گیا ہے کہ اسے بالواسطہ تقسیم کرنا جائز ہے اور یہ بھی جائز ہے کہ زکوٰۃ کو کسی دوسرے علاقے میں بھیجا جائے، خاص طور پر جب وہ دوسرا علاقہ زیادہ ضرورت مند ہو۔ ان کا نتیجہ یہ تھا کہ پناہ گزین زکوٰۃ کے مستحق ہیں اور یہ جائز ہے کہ اپنی زکوٰۃ کو یوـ این-ایچ-سی-آرکے ذریعے انہیں تقسیم کیا جائے۔

شیخ عبداللہ بن بیہ
شیخ عبداللہ بن بیہ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کے چیئرمین ہیں اور جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے...
مجلس فقہ کینیڈا
مجلس فقہ کینیڈا ایک آزاد غیر حکومتی ادارہ ہے جو علماء فقیہ کے ساتھ مل کر حلال و حرام مسائل...
برازیل کے سپریم کونسل آف آئمہ اور اسلامی امور
برازیل کے سپریم کونسل آف آئمہ اور اسلامی امور 2005 قائم کیا گیا. اس کا مقصد برازیل میں مسلمانوں کی...