انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی

انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی (IIFA) 1981 میں قائم کی گئی اور یہ جدہ، سعودی عرب میں واقع ہے۔ یہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو مسلمانوں کی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور 57 ریاستوں کی رکنیت کے ساتھ چار براعظموں پر پھیلی ہوئی ہے۔ اکیڈمی کا مقصد جدید قانونی، سماجی، ثقافتی، اور اقتصادی مسائل پر مذہبی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس میں دنیا بھر سے 65 سے زائد مسلم علماء شامل ہیں اور اسے مسلمانوں کے لیے ایک اہم مذہبی حوالہ تصور کیا جاتا ہے۔
ریفیوجی زکواۃ فنڈ کے انتظامی ضوابط کے تحقیقی مطالعے کے بعد جن میں مندرجہ ذیل ضوابط شامل ہے۔

تقسیم: یوـ این-ایچ-سی-آر کی %100 زکوٰۃ تقسیم پالیسی کا مطلب ہے کہ زکوٰۃ فنڈز سے انتظامی اخراجات کی صفر کٹوتی کی جائے گی۔

اصول و ضوابط کی عملداری: پناہ گزین زکواۃ فنڈ کے بنیادی اصول و ضوابط کی پابندی کرتا ہے
مستفید ہونے والےافراد: یہ سب سے زیادہ ضرورت مند اہل پناہ گزینوں اور IDPs خاندانوں کے لئے مخصوص ہے ، جن میں بیوہ خواتین، یتیم بچے اور بزرگ افراد کے خاندان شامل ہیں۔
مالی طریقہ کار: زکوٰۃ فنڈز وصول کرنے کے لیے ایک مخصوص بینک اکاؤنٹ موجود ہے۔
آئی آئی ایف اے نے جولائی 2020 میں نتیجہ اخذ کیا کہ یوـ این-ایچ-سی-آرکو اپنے پناہ گزین زکوٰۃ فنڈ کے ذریعے زکوٰۃ فنڈز جمع کرنے اور تقسیم کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ اوپر ذکر شدہ ضوابط کی پابندی کرے۔

آئی ایس آر اے | ملائیشیا
الاقوامی شرعی تحقیقاتی اکیڈمی 2008 (ISRA) میں ملائیشیا کے مرکزی بینک کے زیر اہتمام ایک اسلامی مالیاتی اور شرعی تحقیقاتی...
شیخ عبداللہ بن بیہ
شیخ عبداللہ بن بیہ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کے چیئرمین ہیں اور جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے...
مراکش کے اکابر علما کی کونسل
مراکش کے اکابر علما کی کونسل مراکش میں سب سے اعلیٰ سرکاری مذہبی اتھارٹی ہے، جس میں ایک فتویٰ کونسل...