مجلس فقہ کینیڈا

مجلس فقہ کینیڈا ایک آزاد غیر حکومتی ادارہ ہے جو علماء فقیہ کے ساتھ مل کر حلال و حرام مسائل (کھانے اور دیگر) کے حوالے سے مسلم صارفین کے لیے ایک حوالہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ مجلس کا مقصد ان تمام مسلمانوں کے ساتھ تصدیق ،تحقیق اور تربیت کے ذریعے کام کرنا ہے جو حلال و حرام کے امور میں دلچسپی رکھتے ہیں یہ ادارہ کینیڈین کونسل آف آئمہ اونٹاریو مسلم چیمبر آف کامرس اور ویل مسلم کونسل کی بھی تائید کنندہ ہے
نومبر 2021 میں، مجلس نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں یوـاین-ایچ-سی-آر کو یہ اجازت دی کہ وہ مستحق پناہ گزین کی جانب سے تعلیمی اداروں کو براہ راست آن کے تعلیمیاخراجات ادا کر سکے ۔ فتویٰ میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ اصولاً زکوٰۃ کو براہ راست مستحق پارٹی کو دینی چاہیے تاکہ وہ اسے اپنی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کر سکیں، اور یہی یوـ این-ایچ-سی-آرنے پناہ گزین زکوٰۃ فنڈ کی شروعات سے کیا ہے۔ تاہم، چونکہ فیسیں پناہ گزینوں کی جانب سے ادا کی جاتی ہیں، مجلس نے اسے زکوٰۃ کے اصولوں کے مطابق سمجھا بشرطیکہ یہ تین شرائط پوری ہوں:
1. صرف سنجیدہ ، مستحق اور اہل پناہ گزین طلبا کیلئے زکوٰۃ کے حصول کی کڑی جانچ پڑتال کی جانی چاہیےتاکہ مستحق اور غریب طلبا کو دیں جاسکے.
2. ایک مخصوص ایجنٹ (وکیل) ہونا چاہیے جو یوـاین-ایچ-سی-آر کے فلاحی منصوبوں کی نمائندگی کرسکے اور پناہ گزین طلبا کے فارغ التحصیل ہونے تک اُن کی تعلیمی پیش رفت کی نگرانی کر سکیں.
3. تعلیمی فنڈز صرف ان تعلیمی مضامین پر ادا کیے جائیں جو ضروری نوعیت کے ہوں جیسے کہ انجینئرنگ، تجارت، تدریس یا طبی تعلیم۔

انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی (IIFA) 1981 میں قائم کی گئی اور یہ جدہ، سعودی عرب میں واقع ہے۔ یہ اسلامی...
فتویٰ کونسل آف تریم
فتویٰ کونسل آف تریم یمن کے علاقے حضرموت میں واقع ہے۔ حضرموت ہزاروں سال سے علم کا ایک اہم مرکز...
شیخ عبداللہ بن بیہ
شیخ عبداللہ بن بیہ متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کے چیئرمین ہیں اور جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے...