زکوٰۃ الفطر | مصر

ڈونرز کی جانب سے پناہ گزینوں اور (IDPs)کے لیے زکوٰۃ الفطر دینے کی متعدد درخواستوں کے بعد، یوـاین-ایچ-سی-آر نے اپریل 2021 میں الجامعہ الأزہر کے اسلامی تحقیقاتی اکیڈمی سے یہ استفسار کیا کہ کیا پناہ گزینوں اور (IDPs) کو نقد زکوٰۃ الفطر تقسیم کرنا جائز ہے.
یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ پناہ گزین اور(IDPs) زکوٰۃ کے مستحقین کی آٹھ اقسام میں سے چار اقسام میں شامل ہیں، کےالجامعہ الأزہر کی اسلامی تحقیقاتی اکیڈمی نے اپنے فتویٰ میں کہا کہ وہ زکوٰۃ الفطر وصول کرنے کے مستحق ہیں، اور یہ کہ ان کی مدد کرنا ان مبارک ایام میں اور بھی زیادہ اہم ہے۔
فتویٰ میں ذکر کیا گیا ہےکہ زکوٰۃ الفطر نقد یا سامان کی صورت میں دی جا سکتی ہے، جیسا کہ زکوٰۃ دینے والوں کے لیے آسان ہو اور مستحقین کے لیے زیادہ مناسب ہو۔

انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی (IIFA) 1981 میں قائم کی گئی اور یہ جدہ، سعودی عرب میں واقع ہے۔ یہ اسلامی...
الازہر اسلامی تحقیقاتی اکیڈمی | مصر
القاہرہ، مصر میں واقع الازہر یونیورسٹی -مسجد مسلم دنیا کا سب سے اہم دینی تعلیمی مرکز ہے اور مصر اور...
دار الافتاء المصریہ
دار الافتاء المصریہ مصر کے اسلامی فقہی تحقیق کے مراکز میں سے ایک ہے۔ اسے 1895 عیسوی میں قائم کیا...